Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

آئی سی سی نئی ٹیسٹ رینکنگ: بابر اعظم نے ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑدیا

آئی سی سی درجہ بندی کے مطابق بابراعظم ایک درجہ ترقی کے بعد 8ویں نمبر پر پہنچ گئے جبکہ ویرات کوہلی 2 درجے تنزلی کے بعد 9ویں پوزیشن پر چلے گئے۔
شائع 06 جنوری 2022 09:33am

دبئی:انٹرنیشل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی نئی ٹیسٹ رینکنگ میں قومی کرکٹ کپتان بابر اعظم نے بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا۔

آئی سی سی درجہ بندی کے مطابق کپتان بابراعظم ایک درجہ ترقی کے بعد آٹھویں نمبر پر پہنچ گئے جبکہ بھارتی کپتان ویرات کوہلی دو درجے تنزلی کے بعد نوویں پوزیشن پر چلے گئے۔

اسی طرح آسٹریلیا کے مارنوس لابوشنے دنیا کے نمبرون بلے باز، انگلینڈ کے جوروٹ کی دوسری اور کین ویلیمسن ٹاپ ٹین کی فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں۔

رینکنگ میں محمد رضوان 17ویں اور فواد عالم 18ویں پوزیشن پر موجود ہیں، اس کے علاوہ عابد علی کی 20ویں ، اظہر علی کی 24ویں اور اسد شفیق کی 42ویں پوزیشن ہے۔

babar azam

ICC

virat kohli

dubai