Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اومیکرون: آرگنائزرس نے گریمی ایوارڈز تقریب ملتوی کردی

گریمی آرگنائزرس نے کہا ہے کہ اس ماہ کے آخر میں امریکہ میں منعقد...
شائع 06 جنوری 2022 09:38am

گریمی آرگنائزرس نے کہا ہے کہ اس ماہ کے آخر میں امریکا میں منعقد ہونے والا 64 واں سالانہ گریمی ایوارڈ شو کورونا وائرس کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیا ہے۔

ریکارڈنگ اکیڈمی اور سی بی ایس کے ایک بیان کے مطابق اومیکرون ویرینٹ کی غیر یقینی صورتحال کا مطلب ہے کہ خطرہ بہت زیادہ ہے۔

یہ ایوارڈ تقریب جسے موسیقی کی سب سے بڑی تقریب سمجھا جاتا ہے، لاس اینجلس میں 31 جنوری کو ہونا تھی۔

آرگنائزرس نے کہا کہ ایمی ایوارڈز اب آئندہ تاریخ پر ہو گا جس کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میوزک کمیونٹی اور سینکڑوں ملازمین کی صحت اور حفاظت ان کی اولین ترجیح رہی ہے۔

جاز کی بورڈسٹ جون باٹیسٹ نے 11 کے ساتھ سب سے زیادہ نامزدگیاں کیں، جب کہ اولیویا روڈریگو، لِل ناس ایکس، بلی ایلش، جسٹن بیبر اور ڈوجا کیٹ مرکزی ایوارڈز کے لیے تیار ہیں۔

USA

COVID19

Omicron

Grammy Awards