Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کیلیفورنیا: جڑواں بچے دو مختلف سالوں میں پیدا ہوئے

کیلیفورنیا میں جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی ہے جس میں ایک حیرت...
شائع 05 جنوری 2022 11:09am
COURTESY: NATIVIDAD MEDICAL CENTER
COURTESY: NATIVIDAD MEDICAL CENTER

کیلیفورنیا میں جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی ہے جس میں ایک حیرت انگیز بات سامنے آئی ہے کہ ان کی سالگرہ مختلف سالوں میں آتی ہے۔

الفریڈو انتونیو ٹرجیلو 2021 کے نئے سال کے موقع پر مقامی وقت کے مطابق 23:45 (07:45 GMT) پر پیدا ہوئے۔

اس کی بہن ایلن یولینڈا ٹرجیلو صرف 15 منٹ بعد 1 جنوری 2022 کو ہیدا ہوئیں جس سے ان جڑواں بہنوں کی سالگرہ کا سال الگ ہوگیا۔

ان کی والدہ فاطمہ مدریگل نے کہا کہ یہ ان کے لیے حیران کن ہے کہ ان کے جڑواں بچوں کی سالگرہ مختلف ہوگی۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وہ "حیران اور خوش" ہیں ۔

سینٹر فار ڈزیز کنٹرول نے کہا ہے کہ امریکہ میں ہر سال 120,000 جڑواں بچے پیدا ہوتے ہیں، جو کہ تمام پیدائشوں کا تقریباً 3% ہے۔

ہسپتال انتظامیہ کا اندازہ ہے کہ مختلف سالوں میں جڑواں بچوں کی پیدائش کا امکان تقریباً 20 لاکھ میں سے ایک ہے۔ ایک نیویڈاڈ ڈاکٹر نے ٹرجیلو کی پیدائش کو "یقینی طور پر میرے کیریئر کی یادگار ترین پیدائشوں میں سے ایک" قرار دیا۔

ڈاکٹر اینا ابریل آریاس نے کہا کہ 2021 اور 2022 میں ان ننھے بچوں کی بحفاظت یہاں پہنچنے میں مدد کرنا انتہائی خوشی کی بات ہے۔

پہلے بچے الفریڈو کا وزن چھ پاؤنڈ اور ایک اونس تھا، جب کہ اس کی چھوٹی بہن آئلن کا وزن پانچ پاؤنڈ اور 14 اونس تھا۔ یہ جوڑا تین بڑے بہن بھائیوں میں شامل ہوتا ہے۔

California

America

USA