Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

حکومت کا بیرون ملک سے پاکستان آنے والی پروازوں سے متعلق بڑا فیصلہ

بیرون ملک سے پاکستان آنے والے مسافروں کو پرواز سے 48 گھنٹے قبل کورونا پی سی آر ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا۔
شائع 04 جنوری 2022 02:32pm

اسلام آباد:حکومت نے بیرون ملک سے پاکستان آنے والی پروازوں سے متعلق بڑا فیصلہ کرلیا اور بیرون ملک سے پاکستان آنے والے مسافروں کو پرواز سے 48 گھنٹے قبل کورونا پی سی آر ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا۔

حکومت پاکستان نے بیرون ملک سےآنےوالی پروازوں سےمتعلق بڑا فیصلہ کرتےہوئے کورونا کے باعث پابندی والےممالک کی کیٹیگری بی اورسی فہرست کو مکمل ختم کردیا۔

اس حوالے سے سول ایوی ایشن اتھارٹی نے حکومتی احکامات پر نیا حکم نامہ جاری کردیا، این سی او سی کی ہدایت پر نئی ٹریول ایڈوائزری کا نوٹیفکیشن جاری گیا ہے، جس کے مطابق نئی ٹریول ایڈوائزری پر5جنوری سےعمل درآمد ہوگا۔

نوٹیفکیشن میں پاکستان آنے والوں کیلئے پروازسے48گھنٹےقبل مسافروں کےپی سی آرٹیسٹ لازمی قراردیا گیا ہے جبکہ پی سی آر ٹیسٹ 15سال یازائدعمرکےمسافروں کیلئےلازمی قرار دیا۔

سی اے اے نے اومیکرون کے پیش نظر یورپی ملکوں سے آنے والوں کیلئے ریپڈ انٹیجن ٹیسٹ لازمی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ خلیجی ممالک سے آنے والی 50فیصدپروازوں کے مسافروں کوریپڈ انٹیجن ٹیسٹ کراناہوں گے۔

سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ مثبت ٹیسٹ والے مسافروں کو10دن حکومتی قرنطینہ سینٹرز پررکھاجائے گا جبکہ مسافروں کا اپنے طور پرسلیکٹ کردہ جگہوں پر اپنے خرچ پر قرنطینہ کا آپشن موجود ہے۔

سی اے اے کے مطابق کسی ہوٹل یامخصوص جگہ میں قرنطینہ پرمسافرخود اخراجات اٹھانےکا پابند ہوگاجبکہ محکمہ صحت کے سینٹرز میں قرنطینہ ہونے پراخرجات نہیں لئے جائیں گے۔

پاکستان

اسلام آباد

corona test

Flights

Govt