Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

ملزم عارف گل حبس بے جا کیس کی سماعت کرنے والا بینچ تبدیل

چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں 3رکنی نیا بینچ تشکیل دے دیاگیا، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس قاضی امین بینچ بھی 3رکنی بینچ کا حصہ ہیں۔
شائع 04 جنوری 2022 01:08pm

اسلام آباد:سپریم کورٹ آف پاکستان میں ملزم عارف گل حبس بے جا کیس کی سماعت کرنے والا بینچ تبدیل ہوگیا۔

سپریم کورٹ میں ملزم عارف گل کو حبس بے جا میں رکھنے سے متعلق کیس کی سماعت کرنے والا بینچ تبدیل ہوگیا۔

سپریم کورٹ کے جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس محمدعلی مظہر بینچ کاحصہ نہیں رہے۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں 3رکنی نیا بینچ تشکیل دے دیاگیا ہے،جسٹس اعجاز الاحسن اورجسٹس قاضی امین بینچ بھی 3رکنی بینچ کا حصہ ہیں۔

سپریم کورٹ کا نیا 3رکنی بینچ دوپہر ایک بجے عارف گل حبس بے جا کیس کی سماعت کرے گا۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں گزشتہ روز ہونے والی سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد نے کہا تھا کہ کیا عارف گل کو پیش کرنے سے سپریم کورٹ کی عمارت اُڑ جائے گی۔

چیف جسٹس پاکستان کا کہنا تھا کہ عارف گل کو پیش نہیں کرنا تو سپریم کورٹ کو تالا لگا دیتے ہیں، عارف گل کو پیش نہ کیا تو وزیرِ اعظم کو بلا لیں گے۔

Chief Justice

Supreme Court

اسلام آباد