Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

خیبرپختونخوا میں ہیلتھ ایمرجنسی میں 3ماہ کی توسیع، نوٹیفکیشن جاری

محکمہ صحت خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کورونا کی پانچویں لہر کے پیش نظر ہیلتھ ایمرجنسی میں 3ماہ کی توسیع کی گئی ہے۔
اپ ڈیٹ 04 جنوری 2022 12:16pm

پشاور:کورونا وائرس کی نئی لہر کے خدشات کے پیش نظر خیبرپختونخوا میں ہیلتھ ایمرجنسی میں 3ماہ کی توسیع کردی گئی ،جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

محکمہ صحت خیبرپختونخوا نے کورونا کی پانچویں لہر کے پیش نظر ہیلتھ ایمرجنسی میں 3ماہ کی توسیع کردی۔

ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ مراسلے کے مطابق توسیع اومی کرون ویرینٹ سے پیدا ہونی والی صورتحال کی مد میں کی گئی ہے،اس سلسلے میں تمام متعلقہ اداروں کو آگاہ کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 31 مارچ 2022 تک ہیلتھ ایمرجنسی نافذ رہے گی جوکہ 31 دسمبر 2021 کو ختم ہونی تھی۔

خیبرپختونخوا کے تدریسی اسپتالوں سے سرکاری ملازمین کو محکمہ صحت واپس بھیجنے کی تیاری

ادھر خیبرپختونخوا کے تدریسی اسپتالوں سے سرکاری ملازمین کو محکمہ صحت واپس بھیجنے کی تیاری کرلی گئی۔

خیبرپختونخوا کے تدریسی اسپتالوں سے سرکاری ملازمین کو محکمہ صحت واپس بھیجنے کی تیاری کرلی گی جبکہ تمام سول سرونٹس کو 31 جنوری تک محکمہ صحت کورپورٹ کرنے کی ہدایت کردی۔

محکمہ صحت کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق میڈیکل ٹیچنگ انسٹیٹوٹ اسپتالوں میں رہ جانے والے ملازمین سول سرونٹس تصورنہیں ہوں گے۔

تدریسی اسپتالوں میں کام کرنے والے ملازمین کی پروموشن ، پنشن اور دیگرمراعات ایم ٹی آئی ایکٹ کے مطابق ہوں گے، جو سول سرونٹ ایم ٹی آئی میں کام نہیں کرنا چاہتا وہ 31 جنوری تک ڈی جی ہیلتھ کو درخواست دے ۔

بنوں ،چارسدہ ، پشاور اور دیگر ایم ٹی آئی استپالوں سے سول سرونٹس کی جانب سے محکمہ صحت کو درخواستیں دینا شروع کردیں۔

پرونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن، ینگ نرسز اور چترال نرسز فورم نے نوٹیفکیشن کو مسترد کرکے احتجاج کی دھمکی دے دی۔

coronavirus

KPK

peshawar

Notification

Health Emergency