Aaj News

پیر, نومبر 04, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

اگر روس نے یوکرین پر حملہ کیا تو امریکا فیصلہ کن جواب دے گا، جو بائیڈن

واشنگٹن : امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنے یوکرین ہم منصب ولادیمیر...
شائع 04 جنوری 2022 10:39am

واشنگٹن : امریکی صدر جو بائیڈن نے اپنے یوکرینی ہم منصب ولادیمیر زیلنسکی کو یقین دلایا کہ اگر روس اپنے پڑوسی پر حملہ کرنے کی کوشش کرتا ہے تو واشنگٹن "فیصلہ کن جواب دے گا"۔

وائٹ ہاؤس کے پریس سیکرٹری جین ساکی نے کہا کہ یوکرین کی سرحدوں پر روسی فوجیوں کی نقل و حرکت کے سبب بائیڈن نے فون کال کے دوران زیلنسکی کو "واضح" کر دیا کہ اگر روس نے یوکرین پر مزید حملہ کیا تو امریکہ اور اس کے اتحادی اور شراکت دار فیصلہ کن جواب دیں گے۔

جوبائیڈن نے روسی صدر ولادیمیر پوتن کو پہلے ہی خبردار کیا تھا کہ اگر ماسکو نے فوجی حملہ کیا تو اسے سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔

زیلنسکی نے اس کے بعد ٹویٹ کیا اور کہا کہ ہمیں امریکا کی حمایت حاصل ہے۔

امریکی اور روسی اعلیٰ عہدے دار 9 اور 10 جنوری کو جنیوا میں اس بحران پر بات چیت کرنے والے ہیں۔

اس ہفتے کے شروع میں جو بائیڈن نے پوتن سے بات کی جو کہ یوکرین پر کشیدگی بڑھنے کے بعد 3 ہفتوں میں دونوں رہنماؤں کی فون پر دوسری بات چیت تھی۔

Joe Biden

USA

Ukraine

viladimir putin