Aaj News

ہفتہ, دسمبر 28, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: ماڑی پور روڈ کے قریب دستی بم پھٹنے سے پولیس اہلکار شدید زخمی

کراچی کے علاقے ماڑی پور روڈ کے قریب مبینہ طور پولیس اہلکار پر نامعلوم ملزمان دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے۔
شائع 04 جنوری 2022 09:38am

کراچی میں ماڑی پور روڈ کے قریب مبینہ طور پر نامعلوم افراد نے پولیس اہلکار پر دستی بم پھینک دیا، دستی بم پھٹنے سے اہلکار شدید زخمی ہو گیا۔

کراچی کے علاقے ماڑی پور روڈ کے قریب مبینہ طور پولیس اہلکار پر نامعلوم ملزمان دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے، دستی بم پھٹنے سے اہلکار شدید زخمی ہو گیا ۔

اسپتال حکام کے مطابق اہلکار کے ہاتھ کی انگلیاں اڑ گئی اور جسم پر نقصان پہنچا ہے ، زخمی اہلکار کے مطابق نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے میری جانب دستی بم پھینکا، اندھیرے میں سمجھ نہیں آیا کہ کیا چیز ہے ، جیسے ہی قریب گیا دستی بم پھٹ گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اہلکار کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر کے واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہے۔

karachi

injured