Aaj News

بدھ, جنوری 01, 2025  
29 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور میں 2سالہ بچی کو شور کرنے پر موت کے گھاٹ اتار دیاگیا

لاہور کے علاقے بھاٹی گیٹ میں پتھر دل انسان نے 2سالہ بچی کو تیز دھار آلے سے گلہ کاٹ کر قتل کردیا جبکہ پولیس نے سفاک انسان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔
شائع 04 جنوری 2022 09:35am

لاہور میں درندہ صف انسان نے 2سالہ بچی کو شور کرنے پر موت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ پولیس نے سفاک انسان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔

لاہور کے علاقے بھاٹی گیٹ میں پتھردل انسان نے 2سالہ بچی کو تیز دھار آلے سے گلہ کاٹ کر قتل کردیا۔

پولیس نے مقتولہ بچی کےنانا محمد وارث کی مدعیت میں تھانہ بھاٹی گیٹ میں مقدمہ درج کرلیا۔

ایف آئی آر کے مطابق ماہ جبیں کی شادی3 سال قبل عمر فاروق سے ہوئی تھی، گھریلو جھگڑے کے باعث ماہ جبیں اپنے والد کےگھر میں مقیم تھی۔

دوسالہ دعا کے معمولی شور کرنے پراشفاق نامی رشتے دار نے چھری سے بچی کا گلہ کاٹ دیا،بچی کو فورا طبی امداد کیلئے میو ہسپتال لےجایاگیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکی۔

پولیس نے اہل خانہ کی درخواست پر ملزم اشفاق کو گرفتارکرکےمقدمہ درج کرلیا ہے۔

lahore