Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

میشاشفیع نے علی ظفر کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کی تردید کردی

لاہور: گلوکارہ و اداکارہ میشا شفیع نے علی ظفر کے ساتھ سمجھوتے یا...
شائع 04 جنوری 2022 09:49am

لاہور: گلوکارہ و اداکارہ میشا شفیع نے علی ظفر کے ساتھ سمجھوتے یا صلح کی خبروں کو مسترد کردیا۔

لاہور کی سیشن عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میشا شفیع نے کہا کہ یہ رپورٹس بلکل بے بنیاد ہیں کہ میں نے علی ظفر کے ساتھ کوئی صلح یا سمجھوتہ کیا ہے ۔

گلوکارہ نے علی ظفر کے بارے میں زیادہ بات کرنے سے انکار کردیا اور صحافیوں سے کہا کہ وہ ان سے اپنے بارے میں سوالات کریں۔

میشا شفیع نے کہا کہ ان کے شوہر روز اول سے ان کا سب سے بڑا سہارا رہے ہیں، ہمارے معاشرے نے اس طرح کا معاملہ پہلے کبھی نہیں دیکھا۔

پاکستان

ali zafar

Meesha Shafi

showbiz stars