Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایف آئی اے نے ای انویسٹی گیشن سسٹم کا آغاز کردیا

اسلام آباد: فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے ملک میں ...
شائع 04 جنوری 2022 09:14am

اسلام آباد: فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے ملک میں اپنا ای-انوسٹی گیشن سسٹم شروع کر دیا ہے جو دور دراز علاقوں سے آنے والے درخواست گزاروں اور گواہوں کو بھی سہولت فراہم کرے گا۔

ایف آئی اے نے انفارمیشن ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانے کیلئے بڑا قدم اٹھا لیا ہے۔

انٹیل ایجنسی نے ایک ای انوسٹی گیشن سسٹم شروع کیا جو تفتیش کاروں کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے پوچھ گچھ اور تفتیش میں شکایت کنندگان اور گواہوں کو شامل کرنے کے قابل بنائے گا۔

ای انویسٹی گیشن سسٹم کے آغاز کے بعد ایف آئی اے حکام کو انکوائری کیلئے ای میل اور واٹس ایپ کے ذریعے متعلقہ دستاویزات طلب کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

انٹیل ایجنسی نے کہا کہ جدید نظام سے افسران کو زیر التواء پوچھ گچھ مکمل کرنے میں مدد ملے گی، وہیں درخواست گزاروں اور گواہوں کو دور دراز علاقوں سے سفر کرنے کا آسان حل ملے گا۔

ایف آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل ثناء اللہ عباسی نے ایجنسی کے اسلام آباد زون میں ای انوسٹی گیشن سسٹم کا آغاز کیا جو پیر سے ملک بھر کے تمام دفاتر میں قائم کر دیا جائے گا۔

FIA

پاکستان

اسلام آباد