Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

قاسم سلیمانی کی برسی :ایرانی ہیکرز کا اسرائیلی اخبار کے ٹوئیٹر اکاؤنٹ پر سائبر حملہ

ایرانی ہیکرز نے اسرئیلی اخبار"معاریف" کے ٹوئیٹراکاؤنٹ پر قاسم سلیمانی اور عراقی ملیشیا الحشدالشعبی کے نائب سرابراہ ابوالمہندس کی تصاویر شائع کردی۔
شائع 03 جنوری 2022 07:53pm
بی بی سی فوٹو
بی بی سی فوٹو

ایران کے القدوس فورس کمانڈر قاسم سلیمانی کی دوسری برسی کے موقع پر ایرانی ہیکرز نے اسرائیلی اخبار کے ٹوئیٹر اکاؤنٹ پر سائبر حملہ کردیا۔

العربیہ کی رپوٹ کے مطابق ایرانی ہیکرز نے اسرئیلی اخبار"معاریف" کے ٹوئیٹراکاؤنٹ پر قاسم سلیمانی اور عراقی ملیشیا الحشدالشعبی کے نائب سرابراہ ابوالمہندس کی تصاویر شائع کردی۔

قاسم سلیمانی کو امریکا نے 2020 میں بغداد ایئرپورٹ کے قریب فضائی حملے مین ہلاک کیا تھا ۔

اس سلسلے میں اسرائیلی اخبار کے کاؤنٹ پرہیکرز نے جو تصوہر شائع کی تھی اس میں ایک عبارت درج تھی کہ" ہم تمہارے قریب ہیں ، ایسی جگہ پر جس کا تمہیں خیال بھی نہ گزرا ہو گا !"

اس کے ساتھ ہی جوخاکہ ظاہر کیا ہے جس میں انگلی سے فائر کیا جارہا ہے اور انگلی میں سرخ انگوٹھی ہے جو قاسم سلیمانی کی جانب اشارہ کر رہی ہے ہیکرز نے اسرائیلی اخبار" یروشلم پوسٹ" کی ویب سائٹ کو بھی نشانہ بنانے کی کوشش کی ہے لیکن وہ ناکام رہے۔

بعد ازاں اخبار نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ہمارے اخبار کی سائٹ کوہیک کرنے کی کوشش کی گئی تھی ۔

اسرائیل کا امریکا کو قاسم سلیمانی کے قتل میں معاونت کا اقرار

ابھی حال ہی میں اسرئیلی فوجی خفیہ ایجنسی کے سابق سربراہ تمرہیمن نے انکشاف کیا کہ موساد نے ہی ایرانی پاسدارن انقلاب کی قدس فورس کے سابق کمانڈر قاسمش سلماینی کو قتل کرنے مںر اہم کردار ادا کاک تھا۔

سابق فوجی افسر نےانٹیلیجنس ہیریٹیج سینٹر میگزین "ماباب مالم" کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ خفیہ ایجنسی کے سربراہ کے کے طور پر میں نے 2 اہم کمانڈروں کو ختم کیا۔

Iran

us drone attack