Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

فواد چوہدری نے احتساب کے عمل میں بڑی ناکامی کا اعتراف کرلیا

اسلام آباد:وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے احتساب کے...
شائع 03 جنوری 2022 03:40pm

اسلام آباد:وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے احتساب کے عمل میں بڑی ناکامی کا اعتراف کرلیا اور کہا کہ شریف خاندان اور آصف علی زرداری سے بیرون ملک بھجوائے گئے پیسے نہیں نکلوا سکے، ہم احتساب کے ایجنڈے پر الیکشن جیتے، کسی سے بلیک میل نہیں ہوں گے۔

فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخواہ میں مولانا فضل الرحمن کی جماعت کا جیت جانا بدقسمتی ہے، کسی بھی ملک کیلئے فرقہ واریت کی سیاست بڑی خطرناک ہے، پاکستان میں بد قسمتی سے فرقہ واریت والی جماعتیں سامنے ہیں۔

فوادچوہدری کا مزید کہنا تھا کہ افسوس ہے ابھی تک نواز شریف، شہباز شریف اور زرداری سے پیسے واپس نہیں لاسکے ، کسی سے بلیک میل نہیں ہوں گے ،احتساب کے ایجنڈے پر ہم نے الیکشن جیتا۔

وزیراطلاعات نے کہا کہ چرئںمین نیب کی تعیناتی اور انتخابات کو شفاف بنانے کیلئے اپوزیشن کی تجاویز کا خیر مقدم کریں گے،پارلیمنٹ میں جب لڑائی ہوتی ہے تو سیاستدانوں کا احترام عام آدمی کی نظر میں نیچے جاتا ہے، ہمیں طوفان بدتمیزی سے پارلیمنٹ کو اکھاڑا نہیں بنانا چاہیئے۔

فواد چوہدری نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں کمی آرہی ہے، ڈالر کے مقابلے میں روپیہ جلد مضبوط ہوگا۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی سندھ جبکہ ن لیگ علاقہ کی سیاسی جماعت ہے، سندھ حکومت نے سندھ کے عوام کو صحت کارڈ سے محروم کر دیا۔

Nawaz Sharif

اسلام آباد

shahbaz sharif

Asif Zardari

Fawad Chaudhary