Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سعودی عرب: منی لانڈرنگ کے 6ملزمان کو 31 سال قید، 152 ملین جرمانہ عائد

رقم کی منتقلی جعلی کمپنیوں کے ذریعے کی جاتی تھی جو آرٹیکل 2 انسداد منی لانڈرنگ کے تحت جرم ہے۔
شائع 03 جنوری 2022 03:35pm
ملزمان کو 31 سال قید کے ساتھ رقوم ضبط کرکے152 ملین ریال  سے ذائد کا جرمانہ عائد
ملزمان کو 31 سال قید کے ساتھ رقوم ضبط کرکے152 ملین ریال سے ذائد کا جرمانہ عائد

ریاض: سعودی عرب میں پبلک پراسیکیوشن کے سرکاری ذرائع نے بتایا ہے کہ 6 ملزمان کو منی لانڈرنگ کے مقدمے میں سزا سنائی ہے۔

العربیہ کی رپوٹ کے مطابق عدالت نے ملزمان کو 31 سال قید کے ساتھ رقوم ضبط کرکے 152 ملین ریال سے زائد کا جرمانہ عائد کیا ہے۔

مذکورہ جرمانے کی رقم منی لانڈرنگ کے ذیعے بھیجی گئی رقم کی مالیت کے برابر ہے۔

ذرائع نے وضاحت میں مزید بتایاکہ تحقیقات سے یہ ثابت ہوا ہے کہ ملزمان فرنیچر سازی، پھولوں کی کمپنیوں سمیت متعلقہ جعلی اداروں کے مالکان سے10 ہزار ریال ماہانہ فیس کے عوض اپنے بینک اکاؤنٹ کو منی لانڈرنگ کیلئے استعمال کرتے تھے۔

مزید براں غیر قانونی رقم کو سعودی عرب سے باہر بھی منتقل کیا جاتا تھا جبکہ رقم کی منتقلی جعلی کمپنیوں کے ذریعے کی جاتی تھی جو آرٹیکل 2 انسداد منی لانڈرنگ کے تحت جرم ہے۔

money laundering

Saudi Arab

Arab Media