Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2023 کی تیاریاں شروع کردیں

اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات 2023 کی ...
شائع 03 جنوری 2022 02:48pm

اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عام انتخابات 2023 کی تیاریاں شروع کردیں، 21 جنوری سے ماسٹر ٹرینر کی تربیت کا عمل شروع ہوگا، جس کے بعد ملک بھر کے ڈویژنز اور ضلعی سطح پر تربت دی جائے گی۔

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے پیش نظرعملے کو مرحلہ وارتربیت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

الیکشن کمیشن پہلے مرحلےمیں ماسٹرزٹرینرکوتربیت دے گا جن کی تربیت کا عمل 21 جنوری سے25 تک ہوگا،11ماسٹرٹرینرز ٹرینگ حاصل کرکے الیکشن کمیشن کے افسران اورعملے کومرحلہ وارتربیت دیں گے۔

الیکشن کمیشن افسران اور عملے کی استعداد کار بڑھانے کیلئے بھی متحرک ہوچکا ہے، افسران کی الیکشن تربیت ڈویژنز اور ضلعی سطح پر کروائی جائے گی۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے تربیت انتخابات کا انعقاد، متعلقہ قوانین ،صنفی مساوات، الیکشن ایکٹ 2017 اور دیگر متعلقہ امور پردی جائے گی۔

ECP

اسلام آباد

Preprations