عرب ممالک میں نسوار پر پابندی عائد
کراچی: عرب ممالک نے نسوار کو منشیات کے طور پر فہرست میں شامل کرکے اس کے استعمال پر پابندی عائد کردی ہے۔
پاکستان اور افغانستان میں کھا جانے والی عام نسوار کو مشرق وسطیٰ کے ممالک کی جانب سے اعلان کے بعد اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملک کے مختلف ہوائی اڈوں پر بینرز لگا دیے ہیں جن میں مسافروں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ ’نسوار‘ کے ساتھ عرب ممالک کا سفر نہ کریں۔
اے این ایف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سفر کے دوران نسوار لے جانا جرم ہے اور اگر کسی عرب ملک میں کسی کے سامان میں ’نسوار‘ پائی گئی تو اسے سخت سزا دی جائے گی۔
اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے تمام زائرین کو عرب ممالک کے سفر کے دوران اپنے ساتھ ’نسوار‘ لے جانے سے منع کر دیا ہے۔
اس سے قبل سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر گٹکا، نسوار اور پان کھانے پر پابندی کا اعلان کیا تھا۔
Comments are closed on this story.