Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

موسم سرما کی تعطیلات ختم، کراچی سمیت سندھ بھر میں تعلیمی ادارے ادارے کھل گئے

کراچی سمیت سندھ بھر میں موسم سرما کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد...
شائع 03 جنوری 2022 10:16am

کراچی سمیت سندھ بھر میں موسم سرما کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد تعلیمی ادارے ادارے کھل گئے۔

کراچی میں سردی تو ختم نہیں ہوئی لیکن موسم سرما کی تعطیلات ختم ہوگئیں،جس کے بعد کراچی سمیت سندھ بھر کے تعلیمی اداروں میں تدریسی عمل شروع ہوگیا۔

صبح سویرے سوئیٹر پہنے اسکول بستوں کے ساتھ بچوں نے ایک بار پھر اسکولوں کا رخ کرلیا،بچے اور اساتذہ کورونا ایس او پیز کے ساتھ جا رہے ہیں تاہم پہلے روز تعلیمی اداروں میں بچوں کی حاضری کم نظر آئی۔

سکھر میں بھی موسم سرما کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد تمام اسکول کھل گئے ہیں، سرکاری اور نجی اسکولوں میں تدریسی عمل دوبارہ شروع ہو گیا ۔

اس کے علاوہ حیدر آباد، میرپور خاص اور دیگر شہروں میں بھی موسم سرما کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد تدریسی عمل کا دوبارہ سے آغاز ہو گیا ۔

سرد موسم میں اسکول آتے بچوں کا کہنا تھا کہ سردی اب بھی ہے صبح اٹھا نہیں جاتا جبکہ ننھے طالب علموں نے تعطیلات میں مزید اضافہ کا مطالبہ کیا ہے۔

والدین کاکہنا ہے کہ بچے سخت سردی کے عادی نہیں ہیں، انہوں نے محکمہ تعلیم سے تعطیلات میں اضافہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ محکمہ تعلیم سندھ نے صوبے بھر میں 20 دسمبر 2021 سے موسم سرما کی چھٹیاں دی تھیں۔

winter vacations

karachi

Student

schools reopen

sindh