Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سندھ واحد صوبہ ہے جہاں شہری صحت کارڈ سے مستفید نہیں ہوں گے، فواد چوہدری

اسلام آباد:وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ...
اپ ڈیٹ 02 جنوری 2022 03:32pm

اسلام آباد:وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان میں معاشی استحکام واپس آرہا ہے، یہ سال پاکستان کے استحکام کا سال ہوگا، بجٹ کے معاملے پر تمام اتحادی حکومت کے ساتھ ہیں، سندھ واحد صوبہ ہے جہاں شہری صحت کارڈ سے مستفید نہیں ہوں گے۔

پی ٹی آئی ایم این اے عالمگیر خان کے والد کے انتقال پر اہلخانہ سے تعذیت کے بعد کراچی میں ان کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ ملک میں مہنگائی بین الاقومی منڈیوں میں قیمتیں بڑھنے کی وجہ سے ہے، زراعت پر فوکس نہیں کیا گیا اس لئے اشیاء باہر سے منگوانی پڑرہی ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا عوام کے ریلیف کیلے راشن پروگرام اور صحت کارڈ لائے، سندھ حکومت بھی صحت کارڈ کا منصوبہ شروع کرے، سندھ واحد صوبہ ہے جہاں شہری صحت کارڈ سے مستفید نہیں ہوں گے، پیپلز پارٹی سندھ میں لوگوں سے کس چیز کا بدلہ لے رہی ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ حکومت نے تنخواہوں میں 15سے 20فیصد اضافہ کیا، پاکستان کی سو بڑی کمپنیوں نے 929ارب کا منافع شو کیا ہے، مالکان تنخواہوں میں اضافہ نہیں کرتے، میڈیا ہاوسز کو بھی پرافٹ ہوا،تنخواہوں میں اضافہ کریں۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے مزید کہا کہ مفتاح اسماعیل کی کمپنی کا منافع تاریخی ہے، انہیں مبارکباد دیتا ہوں کہ وہ تحریک انصاف کی حکومت میں زیادہ منافع کما رہے ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان میں معاشی استحکام واپس آرہا ہے،یہ سال پاکستان کے استحکام کا سال ہوگا، آئی ایم ایف سے فنڈز ملنے کے بعد پریشانیاں دور ہوجائیں گی ،بجٹ کے معاملے پر تمام اتحادی حکومت کے ساتھ ہیں،فنانس بل 15سے 20جنوری کے درمیان پاس ہوجائےگا۔

نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق سے وزیراطلاعات کہا کہ ہائیکورٹ کو چاہیئے تھا شہباز شریف کو عدالت بلاکر پوچھے جعلی حلف نامہ کیوں جمع کروایا،نواز شریف کی واپسی کی ضمنت انہوں نے دی تھی ،اب حکومت پارٹی بنے گی نواز شریف کخلااف کاروائی ہوگی۔

وزیراطلاعات فوادچوہدری نے مزیدکہا کہ اسٹیٹ بینک کا بورڈ آف گورننس لگانے کا مطلب یہ نہیں کہ ہم نے اسٹیٹ بینک گروی رکھ دیا،پیٹرول کی قیمتیں بڑھنا اور کم ہونا عالمی منڈی سے منسلک ہے،2008 تک پاکستان کاقرضہ6ٹریلین ڈالر تھا،2018تک پاکستان کاقرضہ 27ٹریلین ڈالرہوگیا جبکہ 32ارب ڈالرکاقرض واپس کرچکے ہیں۔

امیر غریب ،میڈل کلاس تمام شہری اب صحت کارڈ سے فائدہ اٹھائیں گے ،فواد چوہدری

اسلا م آباد:وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہاہے کہ امیر غریب ،میڈل کلاس تمام شہری اب صحت کارڈ سے فائدہ اٹھائیں گے ۔

وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپراپنے ٹویٹ میں کہاہے کہ لاہور ڈویژن میں صحت کارڈ کی سہولت مکمل طور پر میسرہوگئی ہے آئندہ 45 روز میں پنجاب کے تمام خاندان صحت کارڈ کے ذریعے 10 لاکھ تک سالانہ کے علاج کے اہل ہوں گے، اس انقلابی پروگرام سے لوگوں کی صحت کے اخراجات اب ان کے بجٹ کا حصہ نہیں رہے اوریہ خرچ مکمل طورپرحکومت اٹھا رہی ہے ۔

فوا د چوہدری نے اپنے ٹویٹ میں مزید کہاکہ صحت کارڈ ہر شہری کیلئے ہے، چاہے وہ امیر ہے، مڈل کلاس یا غریب تمام خاندان بلاتخصیص 10لاکھ روپے تک سالانہ علاج کے اہل ہیں، ماسوائے سندہ کے جہاں صوبائی حکومت یہ سہولت نہیں دے رہی،سارے پاکستان کے شہری اب صحت کارڈ سے فائدہ اٹھائیں گے۔

Information Minister

اسلام آباد

punjab

Fawad Chaudhary

Health Card