Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

یو اے ای نے بغیر ویکسین شہریوں کے بین الاقوامی سفر پر پابندی عائد کردی

متحدہ عرب امارات نے 10 جنوری کے بعد کورونا ویکسین کے بغیر شہریوں...
شائع 02 جنوری 2022 11:29am
Photo: iStock
Photo: iStock

دبئی: متحدہ عرب امارات نے 10 جنوری کے بعد کورونا ویکسین کے بغیر شہریوں کے بین الاقوامی سفر پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

رپورٹ میں یو اے ای کی وزارت خارجہ اور نیشنل ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا حوالہ دیتے ہوئے انکشاف کیا گیا ہے کہ مکمل ویکسین شدہ افراد کو بھی سفر کے اہل ہونے کے لیے بوسٹر شاٹس لگانا ہوں گے۔

جبکہ پابندی کا اطلاق طبی طور پر ویکسین سے مستثنیٰ افراد پر نہیں ہوتا ہے۔

یہ فیصلہ متحدہ عرب امارات میں ہفتے کے روز ایک دن میں 2500 سے زیادہ کورونا وائرس کیسز کی اطلاع کے بعد لیا گیا۔

یو اے ای نے اس ہفتے کے شروع میں اومیکرون کی نئی قسم کا اپنا پہلا کیس رپورٹ کیا۔

جبکہ ماہرین کا کہنا ہے کہ نئے سال اور کرسمس کی تعطیلات کے سبب سیاحوں کے ملک آنے کے بعد کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔

یاد رہے کہ ڈبلیو ایچ او نے خبردار کیا ہے کہ اومیکرون ایک بہت بڑا خطرہ ہے اور یہ دنیا بھر کو متاثر کرسکتا ہے۔

UAE

dubai

COVID19