Aaj News

پیر, نومبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

چترال: مارخور کا پونے 3 کروڑ روپے کے عوض شکار

کشمیری مارخور کی عمر 9 سال اور اس کے سینگوں کا سائز45 انچ تھا۔
شائع 01 جنوری 2022 07:57pm
امریکی شہری نے  ایک لاکھ 60ہزار ڈالر کے عوض پاکستان کے قومی جانور کا شکار کیا
امریکی شہری نے ایک لاکھ 60ہزار ڈالر کے عوض پاکستان کے قومی جانور کا شکار کیا

خیبر پختون خواہ کے ضلع لوئیر دیر میں امریکی شہری نے ایک لاکھ 60ہزار ڈالر کے عوض پاکستان کے قومی جانور کا شکار کیا جس کی پاکستانی کرنسی کے حساب سے پونے 3 کروڑ قیمت بنتی ہے۔

محکمہ جنگلی حیات کے مطابق لوئیر دیر چترال میں تھوشی مارخور کنزرونسی میں امریکی شہری برائن کنسل نے مارخور کا شکار کیا تھا۔

ضلعی محکمہ جنگلی حیات کے افسر نے بتایا کہ کشمیری ماخور کے شکار کی ٹرافی امریکی شہری نے گذشتہ سال نیلامی میں حاصل کی تھی۔

مزیدبتایا کہ نیلام ہونے والی ٹرافی اب تک کی سب سے مہنگی ٹرافی ہے جو 1 لاکھ 60 ہزار ڈالر میں نیلام ہوئی تھی۔

تاہم یہ 2021 کا سب سے بڑا شکار تھا جبکہ کشمیری مارخور کی عمر 9 سال اور اس کے سینگوں کا سائز45 انچ تھا۔

اس کے علاوہ مارخور کی خیبرپختون خواہ کے بالائی علاوقے چترال ، کوہستان، گلگت بلتستان بلوچستان سمیت پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں کئی اقسام پائی جاتی ہیں۔

تاہم مارخور کے شکار کے لیے پاکستان کی جانب سے 12 لائسنس جاری کیے جاتے ہیں جبکہ گزشتہ سال شکار کے لیے امریکی شہری نے 88 ہزار ڈالرکے عوض لائسنس حاصل کیا تھا۔ جبکہ 2020 نر مارخور کے شکار کے لیے شکاری نے 1 لاکھ 50 ہزار اڈالر ادا کیے تھے۔

وائلڈ لائف کنزرونسی کے افسر کے مطابق مارخور کے شکار سے جو رقم حاصل کی جاتی ہے اس کو مقامی افراد پر خرچ کی جاتی ہے.

پاکستان

KPK