Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

قطر میں سکول بند ، آن لائن تعلیم شروع

قطر کے وزارت تعلیم نے اعلان کیا ہے کہ کورونا کے اومیکرون قسم کے...
شائع 01 جنوری 2022 09:14am
Photo: Al Jazeera
Photo: Al Jazeera

قطر کے وزارت تعلیم نے اعلان کیا ہے کہ کورونا کے اومیکرون قسم کے پھیلاؤ کے خدشات کے درمیان 2 جنوری سے ایک ہفتے کے لیے آن لائن تعلیم کا نظام اپنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

بیان کے مطابق قطر کے سرکاری اور نجی اسکولوں میں تمام طلبہ کی حاضری معطل کردی گئی ہے۔

یہ بات کورونا وائرس میں اضافے کے بعد سامنے آئی ہے۔

وزارت تعلیم نے اس فیصلے کو "محفوظ اسکول کا ماحول فراہم کرنے کی کوشش" قرار دیا ہے۔

انہوں نے والدین پر زور دیا کہ وہ طلباء کو ٹیکے لگوائیں اور فاصلاتی تعلیم کے نظام کے ذریعے اپنے تعلیمی اسباق کو یقینی بنائیں۔

قطر کی وزارت صحت نے خلیج بھر میں کوویڈ انفیکشن میں اضافے کے سبب تمام طبی اور انتظامی عملے کی چھٹیاں معطل کر دی ہیں۔

قطر میں 31 دسمبر کو کورونا کے 741 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔

qatar

تعلیم

COVID19