Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

کورونا: پاکستان کو پانچویں لہر کا سامنہ

کراچی: پاکستان کو کورونا وائرس کی پانچویں لہر کا سامنا ہے، اور ...
شائع 01 جنوری 2022 08:58am

کراچی: پاکستان کو کورونا وائرس کی پانچویں لہر کا سامنا ہے، اور یہ لہر جنوری کے آخر یا فروری کے شروع میں عروج پر ہو سکتی ہے۔

اسلام آباد میں جمعہ کو اومیکرون قسم کے 34 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

نئے اومیکرون کیسز جو ایک ہی دن میں کسی شہر سے سب سے زیادہ رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اومیکرون کیسز کی کل تعداد 100 سے تجاوز کر گئی ہے۔

اسلام آباد سے اب تک کل کیسز میں سے کم از کم 66 رپورٹ ہوئے ہیں۔

جبکہ کراچی میں ایک خاندان کے گیارہ افراد کا ٹیسٹ مثبت آیا۔

جس کے بعد جمعے کو گلشن اقبال کے علاقے میں مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے جہاں یہ خاندان رہتا ہے۔

ماہرو کا کہنا ہے کہ اومیکرون ڈیلٹا ویرینٹ سے چار گنا زیادہ تیزی سے پھیلتا ہے جس نے 2021 میں ہندوستان اور دیگر ممالک کے صحت کے نظام کو متاثر کیا۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز اور اموات کی تعداد 2021 میں پچھلے سال کے مقابلے میں دگنی ہو گئی ہے۔

کراچی ایسٹ کے ڈپٹی کمشنر نے گلشن اقبال بلاک 7 کے بعض علاقوں میں دو ہفتوں کے لیے سمارٹ اور مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

محکمہ صحت سندھ نے ایک خاندان کے کم از کم گیارہ افراد میں اومیکرون کی مثبت ٹیسٹ کے بعد مقامی انتظامیہ کو لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا کہا تھا۔ ڈپٹی کمشنر کے نوٹیفکیشن میں خاندان کے 12 افراد کی فہرست دی گئی ہے۔

لاک ڈاؤن آرڈر کے تحت حکام نے علاقے میں رہنے والے لوگوں کی آزادانہ نقل و حرکت پر پابندی عائد کر دی ہے اور کھانے پینے کی اشیاء اور ادویات فروخت کرنے والی دکانوں کے علاوہ تمام کاروبار بند کر دیے گئے ہیں۔

جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی عائد کر دی گئی ہے اور اب ڈبل سواری کی اجازت نہیں ہے۔ واضح رہے کہ کراچی میں پہلے اومیکرون کیس کی تصدیق 13 دسمبر کو ہوئی تھی، یہ پاکستان میں پہلا تصدیق شدہ کیس بھی تھا۔

پاکستان

COVID19

Health Risk

Omicron variant