Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سی ای ایس: شو ایک دن پہلے ہی ختم ہوجائے گا

لاس ویگاس: سی ای ایس ٹیک شو نے اعلان کیا ہے کہ اگلے ہفتے لاس ویگاس...
شائع 01 جنوری 2022 08:33am

لاس ویگاس: سی ای ایس ٹیک شو نے اعلان کیا ہے کہ اگلے ہفتے لاس ویگاس ایونٹ جاری رہے گا لیکن کوویڈ 19 انفیکشن میں اضافے کے سبب ایک دن پہلے ختم ہوجائے گا۔

ایمازون، بی ایم ڈبلیو اور مائیکروسافٹ جیسے بہت سے ہائی پروفائل شرکاء نے صحت کے خدشات کی وجہ سے دنیا کے سب سے بڑے تجارتی میلوں میں شامل اس ایونٹ کو ایک دن پہلے ہی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

سی ای ایس کے منتظمین نے ایونٹ کو مختصر کرنے کے فیصلے کو صحت کیلئے حفاظتی اقدام قرار دے دیا۔

کنزیومر ٹیکنالوجی ایسوسی ایشن کے سربراہ گیری شاپیرو نے کہا کہ دنیا کے سب سے بااثر ٹیکنالوجی ایونٹ کے طور پر سی ای ایس مصنوعات کی نمائش اور خیالات پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے ثابت قدم ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم شو کو تین دن تک مختصر کر رہے ہیں اور تمام شرکاء کی حفاظت کے لیے صحت کے جامع اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

پانچ سے سات جنوری کے پروگرام میں تمام شرکاء کو ویکسینیشن کا ثبوت پیش کرنا ہوگا اور پنڈال میں داخل ہونے سے پہلے منفی کوویڈ ٹیسٹ کرانا ہوگا۔

سی ٹی اے نے کہا کہ 2200 نمائش کنندگان تجارتی شو میں شرکت کریں گے، جس کا آن لائن ورژن بھی پیش کیا جائے گا۔

Las Vegas

USA