Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عامر لیاقت حسین کی حالت تشویشناک، اسپتال منتقل

کراچی :پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور رکن قومی اسمبلی عامر...
شائع 31 دسمبر 2021 04:00pm

کراچی :پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی حالت تشویشناک ہے ،جس کے باعث انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

گزشتہ روزعامر لیاقت حسین کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ٹوئٹ کی گئی کہ ان کی حالت تشویشناک ہے اور انہیں ساؤتھ سٹی اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

عامر لیاقت حسین کی طبیعت خراب ہونے کا سن کر بڑی تعداد میں لوگ بھی اسپتال پہنچ گئے،فوری طبی امداد کے بعد ان کی حالت بہتر ہوگئی جس پر عامر لیاقت کا کہنا تھا کہ الحمد للہ رب العالمین میری حالت خطرے سے باہر ہے۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں عامر لیاقت نے کہا کہ وزیراعظم کا مشکور ہوں جنہوں نے میری صحت سے متعلق تشویش کا اظہار کیا تمام اہل پاکستان کا ہاتھ جوڑ کر شکریہ بالخصوص بانیان پاکستان کی اولادوں کا جو اسپتال کے باہر بڑی تعداد میں جمع ہوگئے ہیں ملتمس ہوں اپنے اپنے گھروں کو روانہ ہوجائیں۔

karachi

hospital

Amir Liaquat

MNA