Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

سپریم کورٹ میں بریسٹ کینسر کے علاج سے متعلق از خود نوٹس سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد:سپریم کورٹ میں بریسٹ کینسر کے علاج سے متعلق از خود...
شائع 31 دسمبر 2021 02:24pm

اسلام آباد:سپریم کورٹ میں بریسٹ کینسر کے علاج سے متعلق از خود نوٹس سماعت کیلئے مقرر کردیا گیا ،چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں 3رکنی بنچن 4 جنوری کو سماعت کرے گا ۔

بریسٹ کینسر کے علاج سے متعلق از خود نوٹس کی سماعت کرنے والے بینچ میں جسٹس جمال خان مندوخیل اور جسٹس محمد علی مظہر شامل ہوں گے۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل،صوبائی اور وفاقی ہیلتھ کیئر کمیشن کے سربراہان کو نوٹس جاری کےر گئے ہیں۔

یاد رہے کہ عدالت نے ادویات کی قیمتوں کے تعین سے متعلق کیس میں بڑھتے بریسٹ کینسر پر نوٹس لیا تھا۔

دوسری جانب نجی کمپنی کے مالک سیف الرحمان کی احاطہ عدالت سے گرفتاری سے متعلق نیب اہلکاروں کیخلاف توہین عدالت کیس سماعت کیلئے مقرر کر دیا گیا ۔

جسٹس عمر عطا ءبندیال کی سربراہی میں 2رکنی بنچ 6 جنوری کو سماعت کرے گا، پراسیکیوٹر جنرل نیب سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیئے گئے۔

Chief Justice

Supreme Court

اسلام آباد

Gulzar Ahmed

Breast Cancer