Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹانک اور میر علی میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، پاک فوج کے 4جوان شہید، 2 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی:ٹانک اور میر علی میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں پاک...
شائع 31 دسمبر 2021 02:05pm

راولپنڈی:ٹانک اور میر علی میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں پاک فوج کے 4جوان شہید ہو گئے جبکہ 2 دہشت گرد بھی مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر)کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میرعلی میں دہشت گردوں کی خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا۔

آپریشن کے دوران دہشت گردوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا، اس دوران ایک دہشت گرد کو ہتھیاروں اور گولیوں سمیت گرفتار کرلیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلےمیں پاک فوج کے 4جوان شہید ہوگئے، شہید ہونے والوں میں حوالدار منور، سپاہی ذکاء اللہ، سپاہی فرحان اور سپاہی شیراز شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسزنے ٹانک کے علاقے میں بھی آپریشن کیا، جس میں 2دہشت گردہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم عصمت اللہ شاہین گروپ کے 2دہشت گرد دانیال اور شاہین عرف ذاکر مارے گئے۔

آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے قبضےسے بڑی مقدارمیں ہتھیاراورگولیاں تحویل میں لے لی گئیں،مارے جانےوالےدہشت گرد اغوا ءبرائے تاوان،ٹارکٹ کلنگ اور دیگر دہشت گردی کے واقعات میں مطلوب تھے۔

وزیر اعظم کا دہشت گردوں کخلالف آپریشن میں 4اہلکاروں کی شہادت پر اظہارافسوس

دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان نے میر علی میں دہشت گردوں کیخلاف آپریشن میں شہید ہونے والے پاک فوج کے 4 اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیر اعظم نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے افواج کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم اس جنگ میں متحد ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے افسوس کا اظہار کرتے ہوے کہا کہ بزدل دشمن کا بہادر قوم سے مقابلہ ہے جو ہر مشکل میں ثابت قدم رہی ہے۔

ISPR

North Waziristan

security forces

operation

terrorist killed

Mir Ali

Tank