Aaj News

اتوار, ستمبر 08, 2024  
03 Rabi ul Awal 1446  

سال نو پرامن طریقے سے منانے کیلئے پولیس نے سیکیورٹی پلان تیار کرلیا

لاہور:سال نو پرامن طریقے سے منانے کیلئے پولیس نے سیکیورٹی پلان...
اپ ڈیٹ 31 دسمبر 2021 11:38am

لاہور:سال نو پرامن طریقے سے منانے کیلئے پولیس نے سیکیورٹی پلان تیار کرلیا،5 ہزار سے زائد اہلکار فرائض سرانجام دیں گے جبکہ ہلڑبازی، ون ویلنگ اور ہوائی فائرنگ کی روک تھام کیلئے خصوصی دستے شاہراہوں پر ہوں گے۔

نیو ایئر نائٹ پر ہلڑبازی، ون ویلنگ، غیر اخلاقی حرکات اور ہوائی فائرنگ اب منچلوں کو مہنگی پڑے گی۔

لاہور پولیس کے مطابق ایلیٹ، ڈولفن اور پی آر یو پر مشتمل 170 خصوصی پٹرولنگ ٹیمیں اہم شاہراہوں پر گشت کریں گی،5 ہزار سے زائد افسران واہلکار تعینات ہوں گے جبکہ شہر کے داخلی وخارجی راستوں پر سیکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی۔

نیو ایئر نائٹ کے موقع پرٹریفک پولیس نے بھی کمر کس لی، بغیر سائیلنسر، نمبر پلیٹ اور اپلائیڈ فار وہیکلز کو بند کردیا جائے گا۔

ون ویلنگ، تیز رفتاری اور موٹرسائیکل پر کرتب دکھانے والوں کو صرف چالان نہیں بلکہ حوالات کی ہوا بھی کھانی پڑے گی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حوالات میں بند افراد کے والدین سے ضمانتی مچلکے لےکر ہی رہائی ممکن ہوسکے گی۔

کراچی میں سال نو پر سی ویو کے اطراف حفاظتی اقدامات مکمل

ادھر کراچی میں سال نو پر سی ویو کے اطراف حفاظتی اقدامات مکمل کرلئے گئے، سی ویو کے اطراف کاروبار رات 8 بجے بند کردیا جائے گا۔

ایس ایس پی ساؤتھ زبیر نذیرکے مطابق سال نو پر سی ویو کے اطراف کاروبار آج رات 8بجے بند کردیا جائے گا ، 2دریا، کھڈا مارکیٹ اور بوٹ بیسن میں 8 بجے سے دکانیں بند رہیں گی، صرف بیکری اور میڈیکل اسٹورز کھلے رہیں گے۔

پولیس کے مطابق عام شہریوں کو سی ویو جانے کی اجازت ہوگی اس لئے راستوں پر کوئی کنٹینر نہیں لگائے جارہے ہیں۔

پولسں کا کہنا ہے بغیرسائلنسر گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں چلانے پر کارروائی ہوگی جبکہ ڈی ایچ اے کے رہائشیوں کو شناختی کارڈ دکھاکر جانے کی اجازت ہوگی، سی وی پر شہریوں کو غیر ضروری جمع ہونے کی اجازت نہیں ہوگی، منچلوں کیخلاف سخت کریک ڈاؤن کیا جائے گا۔

ایس ایس پی ساؤتھ کے مطابق ہوائی فائرنگ پر فوری گرفتار کرنے کے احکامات دیئے گئے ہیں، شہری احتیاط اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں کی نشاندہی کریں۔

lahore

police

security plan

sea view