Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

سال 2021 میں کن اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا؟

کراچی :ملک میں رواں سال مہنگائی میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا،سال...
شائع 31 دسمبر 2021 10:15am

کراچی :ملک میں رواں سال مہنگائی میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا،سال 2021 میں کن اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا؟۔

مہنگائی کے مارے عوام کیلئے سال 2021 بھی بھاری گزرا اور اکثر اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بڑھ گئیں۔

سال 2021 میں مہنگائی پر جاری دستاویز کے مطابق آٹے کا 20 کلو کا تھیلا اوسط 199 روپے 78 پیسے مہنگا ہوگیا، سال کے شروع میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا اوسط 973.78 روپے تھا جوبڑھ کر اوسط 1173.56 روپے ہوگیا۔

سال کے شروع میں چینی 84 روپے فی کلوفروخت ہورہی تھی جو نومبر کے پہلے ہفتے میں 140 روپے تک بھی فروخت ہوئی، اب اس کی اوسط قیمت 91 روپے 53 پیسے فی کلو ہے۔

سال2021 میں گھی کی اوسط فی کلو قیمت142 روپے 75 پیسے بڑھی، مٹن 163 روپے 68 پیسے، بیف 100 روپے 41 پیسے فی کلو مہنگا ہوا جب کہ تازہ دودھ کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے13 پیسے اور دہی کی فی کلو قیمت میں11 روپے 12 پیسے کا اضافہ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق دال مسور 52 روپے 86 پیسے، دال چنا 17 روپے 24 پیسے، گڑ 13 روپے 50 پیسے اور لہسن 43 روپے 84 پیسے فی کلو مہنگا ہوا ۔

جن اشیاء کی قیمتوں میں کمی آئی ان میں ایک سال میں دال ماش 42 روپے 59 پیسے فی کلو سستی ہوئی، دال مونگ 56 روپے 20 پیسے اور انڈوں کی قیمت میں21 روپے 28 پیسے فی درجن کمی ہوئی جب کہ زندہ مرغی، ٹماٹر کی قیمتوں میں بھی اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا۔

پاکستان

karachi

Inflation