Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کوئنٹن ڈی کوک نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

سنچورین:جنوبی افریقا کے وکٹ کیپر بلے بازکوئنٹن ڈی کوک نے ٹیسٹ...
شائع 31 دسمبر 2021 09:14am

سنچورین:جنوبی افریقا کے وکٹ کیپر بلے بازکوئنٹن ڈی کوک نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

جنوبی افریقا کے بائیں ہاتھ سے بلے بازی کرنے والے کوئنٹن ڈی کوک نے بھارت کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں ٹیم کی شکست کے فوری بعد ٹیسٹ کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا۔

ایک بیان میں کوئنٹن ڈی کوک کا کہنا تھا کہ جلد پہلی اولاد کی پیدائش متوقع ہے، اس لئے اب میں اپنی فیملی کو وقت دینا چاہتا ہوں۔

کوئنٹن ڈی کوک کا کہنا تھا کہ یہ میرےکیریئرکا اختتام نہیں، وائٹ بال کرکٹ کھیلتا رہوں گا۔

خیال رہےکہ 29 سالہ جنوبی افریقی بلے بازکوئنٹن ڈی کوک نے 54 ٹیسٹ میچز کھیلے ہیں جن میں 38.82 کی اوسط سے انہوں نے 3 ہزار 300 رنز بنائے ہیں جن میں ان کی 6 سنچریاں اور 22 نصف سنچریاں شامل ہیں۔

Centurion

Retirement

test cricket

wicket keeper batsman

SA vs IND