Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی کا دور حکومت معیشت اور گورننس کے لحاظ سے بدترین رہا، شہبازشریف

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف کا کہناہے کہ معاشی اور سیاسی...
اپ ڈیٹ 30 دسمبر 2021 11:36am

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف کا کہناہے کہ معاشی اور سیاسی استحکام براہ راست قومی سلامتی سے منسلک ہے، پی ٹی آئی کادورحکومت معیشت اور گورننس کے لحاظ سے بدترین رہا۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ اقتصادی اور سیاسی استحکام براہ راست قومی سلامتی میں شامل ہوتا ہے، حکومت میں پی ٹی آئی کا دور معیشت کو خراب کرنے اور ناقص گورننس کی فراہمی کے لحاظ سے بدترین رہا ہے۔

شہباز شریف نے اپنے ٹویٹ میں مزید لکھا کہ شہری اپنے مستقبل کے بارے میں اتنے ناامید پہلے کبھی نہیں تھے، اس کے اثرات قومی سلامتی پر ہوں گے۔

Shehbaz Sharif

lahore

Opposition leader

PTI govt

Economic