Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بسمہ معروف 2022 ورلڈ کپ کیلئے قومی ٹیم کا حصہ ہوں گی

ویمن کرکیٹ ٹیم کی ٹاپ آرڈر بلے باز بسمہ معروف نے تصدیق کی کہ وہ...
اپ ڈیٹ 30 دسمبر 2021 04:04pm

لاہور:ویمن کرکٹ ٹیم کی ٹاپ آرڈر بلے باز بسمہ معروف نے تصدیق کی کہ وہ مارچ 2022 سے نیوزی لینڈ میں ہونے والے ون ڈے ورلڈ کپ کیلئے دستیاب ہوں گی۔

قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے اگست میں بیٹی کو جنم دیا ہے۔

بسمہ معروف نے اس حوالے سے کہا ہے کہ گزشتہ چند ماہ میری زندگی کے بہترین رہے ہیں، ماں بننا اور اپنی بیٹی کے ساتھ وقت گزارنے سے مجھے بے حد خوشی ملی ہے۔

بسمہ نے کہا اب میں بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کروں گی ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے بچے کی پرورش اور اپنے پیشہ ورانہ کرکٹ کیریئر کو برقرار رکھنے کے توازن کو برقرار رکھنا ہے ۔

بسمہ معروف نے کہا کہ اب میں اپنے عزائم اور خواہشات کو دوبارہ شروع کر سکتی ہوں اور آنے والے ورلڈ کپ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کروں گی۔

دوسری جانب پی سی بی کے بیان کے مطابق بورڈ کی میٹرنٹی پالیسی کے تحت اگر بسمہ معروف کو منتخب کیا جاتا ہے، تو اسے اپنے زیر کفالت بچے اور ایک معاون شخص کے ساتھ جانے کی اجازت ہوگی۔

PCB

Bismah Maroof