Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بکاخیل میں قبل از انتخابات دھاندلی کیس: ڈی پی او بنوں کی رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے بکا خیل میں قبل از انتخابات دھاندلی...
شائع 28 دسمبر 2021 02:00pm

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے بکا خیل میں قبل از انتخابات دھاندلی کیس میں ڈی پی او بنوں کی رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کر دیا۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 3رکنی کمیشن نے بکا خیل میں قبل از انتخابات دھاندلی کیس کی سماعت کی۔

ڈی پی او بنوں نے بکا خیل واقعے کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے مؤقف اپنایا ہم نے 11افراد کو گرفتار کیا۔

چیف الیکشن کمشنر نے ڈی پی او بنوں کی رپورٹ پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ گرفتاری کے علاوہ کیا مزید پیش رفت ہوئی؟ تحقیقات کا حصہ صرف گرفتاری نہیں، ڈی پی او بنوں مکمل رپورٹ دیں،آپ کی رپورٹ صرف گرفتاری کے گرد گھوم رہی ہے، آپ لوکیشن معلوم کریں، یہ بنیادی رپورٹ ہے ایسے کام نہیں چلے گا، پریزایڈنگ افسران کا اغوا ہونا عام بات نہیں، اگر اپ سے کام نہیں ہوتا تو کام کسی اور کے سپرد کر دیں۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے مزیدکہا کہ ڈی ہی او بنوں تفصیلی رپورٹ لائیں ورنہ ہم آپ کیخلاف کاروائی کر دیں گے،ہم سرکاری افسران کیخلاف کارروائی کریں گے،آئی جی خیبر پختونخوا اس کیس میں ذاتی دلچپسی لیں،یہ حقائق ہیں کہ پریزایڈنگ افسران اغوا ہوئے، آئندہ رپورٹ ٹھیک نہ ہوئی تو آئی جی پولیس کو بلائیں گے،اسپیشل سیکرٹری 4 جنوری سے قبل انکوئری رپورٹ مکمل کریں۔

بعدازاں الیکشن کمیشن نے بکا خیل میں قبل از انتخابات دھاندلی کیس کی سماعت 4 جنوری تک ملتوی کر دی۔

ECP

اسلام آباد

cheif election commisioner

Sikander Sultan Raja