Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

گلگت بلتستان میں زلزلہ، شدت 5.3ریکارڈ، کئی مقامات پر لینڈسلائیڈنگ

مظفرآباد: گلگت بلتستان کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس...
شائع 28 دسمبر 2021 11:24am

مظفرآباد: گلگت بلتستان کے مختلف اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ،جس کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی،زلزلے کے باعث کئی مقامات پر لینڈسلائیڈنگ ہونے سے اسکردو استور روڈ اور شاہراہ قراقرم مختلف مقامات سے بند ہو گئی جبکہ بحالی کا کام جاری ہے۔

استوار،اسکردو اور جگلوٹ میں مختلف اوقات میں زلزلے کے جھٹکےمحسوس کئے گئے، پہلا زلزلہ 5.3کی شدت سے ریکارڈ توآخری زلزلے کی شدت 3.6تھی۔

گزشتہ روز گلگت ،اسکردو، چلاس اور گردونواح میں زلزلہ آیا جس کا مرکزاستورسے 26 کلومیٹرشمال میں تھا ۔

استوراوراسکردو کے علاقوں میں رات گئے آفٹرشاکس بھی محسوس کے گئے،جس کے باعث علاقہ مکینوں نے رات خوف میں گزاری۔

زلزلے کے بعد ہونے والی لینڈ سلائڈآنگ سے اسکردو استور روڈ اور شاہراہ قراقرم مختلف مقامات سے بند ہو گئی جبکہ لینڈ سلائیڈنگ سے بند ہونے والی سڑکوں کی بحالی کا کام جاری ہے ۔

earthquake

Muzafarabad

Landsliding