Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

بلدیاتی انتخابات فروری یا مارچ 2022 میں ہوسکتے ہیں، مراد علی شاہ

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبے میں...
اپ ڈیٹ 27 دسمبر 2021 10:40am

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبے میں بلدیاتی انتخابات فروری یا مارچ 2022 میں ہونے کا امکان ہے۔

وزیراعلیٰ گڑھی خدا بخش میں سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھانے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے جہاں انہوں نے بلدیاتی انتخابات کے وقت کا اشارہ دیا۔

مراد شاہ نے کہا کہ وہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے بارے میں الیکشن کمیشن سے بات کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ایم کیو ایم کو اتحادی بنایا کیونکہ وہ سندھ میں گورننس کو بہتر کرنا چاہتی تھی۔

وزیراعلیٰ نے حال ہی میں افتتاح ہونے والی گرین لائن بی آر ٹی بس منصوبے پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت نے اس کے لیے فنڈز بھی فراہم کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کے لیے زمین سندھ حکومت نے فراہم کی ہے کیونکہ اسے صوبے کے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے استعمال کیا جانا ہے۔

CM Sindh

Murad Ali Shah

PPP

local elections

sindh