Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

طالبان کے ساتھ الطاف حسین سے بھی مذاکرات ہونے چاہیے، عامر لیاقت

تحریک انصاف کے ایم این اے عامر لیاقت کا نے کراچی میں ایک جلسے ...
اپ ڈیٹ 25 دسمبر 2021 11:25am

تحریک انصاف کے ایم این اے عامر لیاقت کا نے کراچی میں ایک جلسے میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر طالبان سے مذاکرات ہوسکتے ہیں تو الطاف حسین سے بھی مذاکرات ہوسکتے ہیں۔

ویڈیو ٹویٹ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عامر لیاقت حسین انتہائی جذباتی انداز میں یہ کہ رہے ہیں کہ "اگر طالبان سے بات چیت اور مذاکرات ہو سکتے ہیں تو الطاف حسین سے کیوں نہیں مذاکرات ہوسکتے"۔

جبکہ وائرل ویڈیو کے ردعمل میں ٹوئٹر صارفین نے عامر لیاقت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

ایک ٹوئٹر صارف نے عامر لیاقت کے ویڈیو بیان کے ردعمل میں کہا کہ عامر لیاقت اچھی گیم کر لیتے ہیں ۔

جب کے ایک اور ٹوئٹر صارف نے کہا کہ سارے سیاستدان ایک جیسے ہوتے ہیں ۔

پاکستان

Amir Liaquat

Altaf Hussain