Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

آج قائداعظم کا 146واں یوم پیدائش منایا جا رہا ہے

کراچی: بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کا 146 واں یوم پیدائش آج...
شائع 25 دسمبر 2021 09:47am

کراچی: بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کا 146 واں یوم پیدائش آج (ہفتہ) کو ملک بھر میں روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔

قائداعظم 25 دسمبر 1876 کو کراچی میں پیدا ہوئے، اس دن عام تعطیل ہے اور ملک بھر کی اہم سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم لہرایا جائے گا۔

آج کے دن کا آغاز ملک کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعاؤں کے ساتھ ہوا، مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی۔

پاکستان ملٹری اکیڈمی کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ کی ڈیوٹی سنبھال لی، پی ایم اے کے کمانڈنٹ میجر جنرل عمر احمد بخاری مہمان خصوصی تھے، انہوں نے قائد کی قبر پر فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔

قائد کی سیاسی جدوجہد اور اتحاد، ایمان اور نظم و ضبط کے رہنما اصولوں کو اجاگر کرنے کے لیے سرکاری اور نجی اداروں میں خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔

تقریبات کا مقصد نوجوانوں کو قائد کے وژن اور نظریہ پاکستان سے آگاہ کرنا ہے، صبح سویرے تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے برصغیر کے مسلمانوں کے لیے ایک علیحدہ وطن کے قیام کے لیے قائداعظم کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے مزار قائد پر حاضری دی۔

جناح نے 1913 سے 14 اگست 1947 کو پاکستان کی آزادی تک آل انڈیا مسلم لیگ کے رہنما کے طور پر خدمات انجام دیں، پھر 11 ستمبر 1948 کو اپنی موت تک پاکستان کے پہلے گورنر جنرل کے طور پر خدمات انجام دیں۔

پاکستان

Quaid e Azam

Muhammad Ali Jinnah