Aaj News

پیر, نومبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

الیکشن کمیشن نے بنوں میں میئر کے انتخابات کا نتیجہ روک دیا

چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے بنوں کی تحصیل ککی میں میئر کے انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت کی۔
شائع 24 دسمبر 2021 08:55pm
الیکشن کمیشن نے فریقین کو نوٹس جاری کرکےیکارڈ بھی طلب کرلیا۔
الیکشن کمیشن نے فریقین کو نوٹس جاری کرکےیکارڈ بھی طلب کرلیا۔

الیکشن کمیشن نے بنوں کی تحصیل ککی میں میئر کے انتخابات کا نتیجہ روک دیا جبکہ الیکشن کمیشن نے فریقین کو نوٹس جاری کرکےیکارڈ بھی طلب کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے بنوں کی تحصیل ککی میں میئر کے انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

درخواست گزار کے وکیل حسن جاوید ایڈووکیٹ نے موقف اپنایا کہ تین پریذائڈنگ افسران نے لکھ کر دیا کہ بوکس بیلٹ پیپرز استعمال ہوئے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بعض بیلٹ پیپرز پر مہریں بھی جعلی لگی ہوئی تھیں۔

اسی اثنا میں الیکشن کمیشن نے بنوں کی تحصیل ککی میں میئر کے انتخابات کا نتیجہ روک دیا۔ جبکہ الیکشن کمیشن نے جماعت اسلامی،جے یو آئی ،آزاد امیدوار کی درخواست پر حکم جاری کیا۔

الیکشن کمیشن نےفریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئےریکارڈ بھی طلب کرلیا۔

اس کے علاوہ بنوں کی تحصیل ککی میں میئر کی نشست پر پی ٹی آئی کے جنید رشید کامیاب ہوئے تھے ۔

ECP

Bannu