Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

الیکشن کمیشن ممبران کی تقرری کا معاملہ: حکومت اور اپوزیشن کے درمیان بریک تھرو

اسلام آباد:الیکشن کمیشن ممبران کی تقرری کے معاملے پرحکومت اور...
شائع 24 دسمبر 2021 03:31pm

اسلام آباد:الیکشن کمیشن ممبران کی تقرری کے معاملے پرحکومت اور اپوزیشن کے درمیان بریک تھرو ہوا ہے، غیر رسمی رابطوں میں کوٹہ سسٹم کی بجائے غیر جانبدار ممبران سامنے لانے پر اتفاق کرلیا گیا ۔

الیکشن کمیشن ممبران کی تقرری کے معاملہ پروفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمراورلیگی رہنما خواجہ سعد رفیق کے درمیان پارلیمنٹ ہاوس میں ملاقات میں پنجاب اورخیبرپختونخوا سے الیکشن کمیشن ممبران کی تقرری پر اہم پیشرفت ہوئی اورمعاملات طے پاگئے ہیں۔

فیصلہ کیا گیا کہ اراکین کی تقرری میں کوٹہ سسٹم کی بجائے غیر جانبدار ممبران سامنے لائے جائیں گے۔

دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں تجویز کردہ ناموں پر مزید مشاورت کرنے پربھی اتفاق کیا گیا۔

ملاقات کے بعد غیر رسمی گفتگو کرتےہوئے مسلم لیگ ن کے رہنماء خواجہ سعد رفیق نے تصدیق کی کہ اصولی فیصلہ کرلیا گیا ہے کہ غیر جانبدار اورصرف اور صرف قانون پر چلنے والے افراد کا چناؤ کیا جائے گا۔

سعد رفیق کا مزیدکہنا تھا کہ اسد عمر سے کہا ہے کہ اپنی جماعت کی قیادت سے اس کی منطوری لے لیں ،دوسری صورت میں الیکشن کمیشن اراکین کی تقرری کا معاملہ لٹک جائے گا ۔

opposition

اسلام آباد

punjab

KPK

Saad Rafique

Govt

Asad Umer