Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

خیبرپختونخوا کے نجی اسکولوں میں داخلہ یا سالانہ فیس وصول کرنا غیر قانونی قرار

پشاور:خیبرپختونخوا کے تمام نجی اسکولوں میں داخلہ فیس یا سالانہ...
شائع 24 دسمبر 2021 01:36pm

پشاور:خیبرپختونخوا کے تمام نجی اسکولوں میں داخلہ فیس یا سالانہ فیس وصول کرنا غیرقانونی قراردے دیا گیا۔

پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کی روشنی میں پرائیویٹ سکول ریگولیٹری اتھارٹی نے اعلامیہ جاری کردیا۔

پرائیویٹ اسکول ریگولیٹری اتھارٹی کے اعلامیے کے مطابق اسکول انتظامیہ والدین سے ماہانہ فیس کے علاوہ کسی بھی نام سے کوئی اور فیس وصول نہیں کرے گی جبکہ پی ایس آر اے اور عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے اسکولوں کیخلاف کارروائی ہوگی۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والا اسکول توہین عدالت کا مرتکب ہوگا۔

KPK

peshawar

Private Schools