Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
15 Jumada Al-Awwal 1446  

بلوچستان میں فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ، وزیرداخلہ اور وزیراعلیٰ پنجاب کی مذمت

اسلام آباد:وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان...
شائع 24 دسمبر 2021 12:14pm

اسلام آباد:وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملے کی مذمت کی ہے۔

وزیرداخلہ شیخ رشید نے بلوچستان کے ضلع کیچ میں دہشت گردوں کے سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر پرحملے کی مذمت کی اورشہداء کے ورثا ءسےہمدردی کا اظہارکیا۔

شیخ رشید نے کہا کہ شہداءکےبلندی درجات کیلئے دعاگو ہوں،بلوچستان کی ترقی کوسبوتاژ کرنے کی ہرکوشش ناکام ہوگی۔

وفاقی وزیرداخلہ نے مزید کہاکہ سیکیورٹی فورسز دہشت گرد عناصر کے مکمل خاتمے کیلئے تمام وسائل بروئے کارلارہی ہیں۔

ادھر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بھی بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پرحملے کی مذمت کی اور حملے میں شہیداہلکاروں کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کیا۔

عثمان بزدار نے کہا کہ بہادر سپوتوں نے اپنی قیمتی جانیں وطن کے امن کیلئے قربان کیں۔

Balochitan

Interior Minister

Sheikh Rasheed

Usman Buzdar

اسلام آباد

condemns

Punjab CM