Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ثاقب نثار کی مبینہ آڈیو ٹیپ کی تحقیقات کا کیس: اٹارنی جنرل کی استدعا منظور

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی مبینہ آڈیو ٹیپ...
شائع 24 دسمبر 2021 12:06pm

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی مبینہ آڈیو ٹیپ کی تحقیقات کیلئے کمیشن تشکیل دینے کے کیس میں اٹارنی جنرل کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

اسلام آبادہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثارکی مبینہ آڈیوٹیپ کخلا ف کیس کی سماعت کی۔

ڈپٹی اٹارنی جنرل نے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کرتے ہوئے بتایاکہ اٹارنی جنرل آج پیش نہیں ہوسکتے۔

درخواست گزار کے معاون وکیل کا کہنا تھا کہ اٹارنی جنرل کی جانب سے التوا ءکی درخواست پرکوئی اعتراض نہیں۔ درخواست میں مؤقف اختیارکیا گیا ہے کہ مبینہ آڈیو ٹیپ پراچھی شہرت کے حامل افراد پر مشتمل تحقیقاتی کمیشن تشکیل دیا جائے۔

بعدازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے کیس کی سماعت 14 جنوری تک ملتوی کردی۔

IHC

اسلام آباد

Chief Justice Athar Minallah

Saqib Nisar

EX cheif justice

audio leak