Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

متحدہ عرب امارات میں خود کار بس سروس چلانے کا اعلان

دبئی:متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں خود کار بس سروس چلانے کا...
شائع 24 دسمبر 2021 09:31am

دبئی:متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں خود کار بس سروس چلانے کا اعلان کردیاگیا، عجمان کے ساحل پراپنی نوعیت کی پہلی پبلک بس سروس چلائی جائیں گی۔

متحدہ عرب امارات کی ریاست عجمان میں خود کار بس سروس چلانے کا اعلان اماراتی کپنیا ایون نے عجمان کے ساحل پر اپنی نوعیت کی پہلی پبلک بس سروس چلانے کا اعلان کیا ہے، بس میں ایجوکیشن ،ٹیکنالوجی اور کیمروں سے لیس وی ٹو ایکس سسٹم نصب کیا گیا ہے۔

کمپنی کا کہنا ہے کہ حفاظت کے پیش نظر بس میں اسمارٹ کنٹرول سسٹم اطراف کی ہر چیز پر نظر رکھے گا ،یہ بس کاربن فری ہے اس میں وہیل چیئرکی سہولت کے ساتھ ساتھ 15افراد بیٹھ سکتے ہیں خود کار بس ہفتہ کے ساتوں دن لوگوں کو سفر کی سہولت مہیا کرے گی۔

UAE

dubai