ایرانی ساختہ 1ہزار چار سوکلاشنکوف کی یمن اسمگلنگ، امریکا نے ناکام بنا دی
امریکا نے ایران ٓساختہ اسلحے کی یمن میں اسلحے کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔
امریکی نیوی نے ایرانی ساختہ اسلحے کی یمن اسمگلنگ کو ناکام بناتے ہوئے رائفل سمیت دیگر اسلحے سے بھری کشتی پکڑ لی۔
غیرملکی خبر رساں ایجنسی نے بتایا کہ امریکی نیوی پیٹرولنگ نے دوران مچھلیاں پکڑنے والی ایک کشتی کو اپنے قبضے میں لے کر اسلحہ برآمد کرلیا۔
بحیرہ عرب کے شمال میں آپریشن کے دوران 1ہزار چار سوکلاشنکوف سمیت 2 لاکھ 26 ہزار گولیاں برآمد کیں جب کہ کشتی میں سوار عملے کا تعلق یمن سے تھا۔
اسی اثنا میں مغربی ممالک اور اقوام متحدہ کے ماہرین کہہ چکے ہیں کہ ایران قانونی اسلحہ اور ٹیکنالوجی یمن اسمگل کرواتا ہے جس سے خانہ جنگی ختم نہیں ہوپاتی جب کہ خوثیوں کی جانب سے سعودی عرب پر حملوں میں معاونت ہوتی ہے۔
ثبوتوں کے باوجود بھی ایران بھی حوثیوں کو اسلحہ اسمگل کرنے کے الزامات کو مسترد کرچکا ہے۔
اس کے علاوہ ایرانی نیوی نے اپنے جاری کردی بیان میں کہا کہ کشتی اس راستے پر موجود تھی جہاں سے یمنی حوثیوں کو غیرقانونی اسلحہ فراہم کیاجاتا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ حوثیوں کو کسی بھی طرح سے ہتھیار فراہم کرنا اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کے خلاف ہے۔
امریکی نیوی کے بحرین میں تعینات بحری بیڑے نے کہا اس سال ڈھائی مربع میل کے علاقےسے 8 ہزار700 غیر قانونی ہتھیارون کو اپنے قبضے میں لیا ہے۔
Comments are closed on this story.