Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیرداخلہ شیخ رشید کا تمام مسیحی ملازمین کو مستقل کرنے کا اعلان

اسلام آباد:وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے تمام مسیحی ملازمین کو...
شائع 23 دسمبر 2021 02:30pm

اسلام آباد:وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے تمام مسیحی ملازمین کو مستقل کرنے کا اعلان کرتےہوئے کہا کہ مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد پیش کی۔

وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے سی ڈی اے ہیڈکوارٹر میں کرسمس کی تقریب میں شرکت کی۔

شیخ رشید نےتقریب میں چیئرمین سی ڈی اے کی غیرموجودگی کا ناراضی کا اظہارکیا ۔

وفاقی وزیر داخلہ نے سرکاری مسیحی ملازمین کوکرسمس سے قبل تخو ادینے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ مسیحوں کیلئے ہاؤسنگ کالونی بنائی جائےگی۔

شیخ رشید احمد نے سانحہ سیالکوٹ واقعے پرافسوس کااظہارکرتےہوئےکہاکہ سیالکوٹ واقعے پرہماری بدنامی ہوئی ہے،ایسے واقعات سے ملک کو نقصان پہنچتا ہے،علماء کرام اورمذاہبی مکاتب فکر کی ہمیشہ عزت کی ، زبان کےچٹکلے کیلئے بات کرتے ہوئےاحتیاط کریں ،کام کرنا مشکل جبکہ ویڈیو اورپگڑیاں اچھالنا آسان ہے

اس موقع پر وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمدنے سی ڈی اے کے پیےن بہت اور دل چھوٹے ہیں ۔

Interior Minister

Sheikh Rasheed

اسلام آباد

CDA

Sialkot incident

Christian Community