Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم سمیت کئی افسران کے تبادلے

اسلام آباد:قومی احتساب بیورو (نیب)نے ڈی جی نیب لاہورشہزاد سلیم...
شائع 23 دسمبر 2021 02:23pm

اسلام آباد:قومی احتساب بیورو (نیب)نے ڈی جی نیب لاہورشہزاد سلیم سمیت کئی افسران کے تبادلے کردیئے۔

چیئرمین نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال نےگریڈ 21 کے 5افسران کے تقرروتبادلےکی منظوری دی،جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

نیب اعلامیے کے مطابق ڈی جی نیب لاہورشہزاد سلیم کا لاہور بیورو سے نیب ہیڈ کوارٹرتبادلہ کردیا گیا جبکہ ان کی جگہ گریڈ 21 کے جمیل احمد کوڈی جی نیب لاہورتعینات کر دیا گیا ۔

نیب اعلامیے کے مطابق ڈائریکٹرجنرل نیب سکھرمرزاعرفان بیگ کا تبادلہ ہیڈکوارٹرکیا گیا ، جن کی جگہ مرزاسلطان محمود کوڈی جی سکھر تعینات کیاگیاہے ۔

نیب اعلامیے کے مطابق ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم کا اسلام آباد تبادلہ کرکے انہیں ڈی جی اے اینڈ پی تعینات کردیا گیا جبکہ نیب ہیڈ کوارٹر میں تقرری کے منتظر جمیل احمد کا اسلام آباد سے نیب لاہور تقرر کردیا گیا۔

اسی طرح مسعود عالم خان کو اے اینڈ پی ڈویژن نیب اسلام آباد سے ہیڈکوارٹر میں ڈی جی نیب آپریشنز تعینات کردیا گیا۔

NAB

اسلام آباد

Transfer