Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: ڈکیتی کی واردات کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 4سالہ بچی جاں بحق

کراچی کے علاقے شاہ لطیف منزل پمپ کے قریب دکان میں ڈکیتی کی ...
اپ ڈیٹ 23 دسمبر 2021 01:12pm

کراچی کے علاقے شاہ لطیف منزل پمپ کے قریب دکان میں ڈکیتی کی واردات کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 4سالہ بچی حرمین جاں بحق ہوگئی، بچی کا پوسٹ مارٹم تاحال نہیں ہوسکا جبکہ لاش سردخانے میں موجود ہے۔

شہر قائد میں آئے روز ہونے والی ڈکیتی کے وارداتوں کو کوئی لگام دینے والا نہیں ہے،شہر میں مسلح افراد لوگوں کا قیمتی مال بھی لوٹتے اور اپنی حفاظت کیلئے ان کی جان لینے سے پیچھے نہیں ہٹتے ۔

ایسا ہی واقعہ پیش آیا شاہ لطیف منزل پمپ کے قریب جہاں دکان میں ڈکیتی کی واردات میں 3مسلح افراد نے کیش کاؤنٹر سے 3 لاکھ سے زائد رقم لوٹی اور فرار ہونے لگے تو سیکیورٹی گارڈ نے فائرنگ کی۔

واقعے میں ایک ڈاکو زخمی ہوا جبکہ اس کے 2 ساتھیوں کی فائرنگ سے 4سالہ بچی حرمین جان کی بازی ہار گئی۔

چار سالہ بچی حرمین کی لاش جناح اسپتال میں موجود ہے جس کا تاحال پوسٹ مارٹم نہیں کیا جاسکا۔

پولیس کے مطابق واقعے میں ایک ڈاکو جس کی شناخت علی کے نام سے کی گئی ہے گرفتار ہے، اس کے دو ساتھیوں کو بھی جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والی4سالہ بچی کے قتل کا مقدمہ درج

دوسری جانب کراچی میں شاہ لطیف منزل پمپ کے قریب دکان میں ڈکیتی کی واردات کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والی 4سالہ بچی کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

karachi

Robbery