Aaj News

جمعہ, جنوری 10, 2025  
09 Rajab 1446  

ملتان سے جدہ جانے والے پی آئی اے کے طیارے میں فنی خرابی، مسقط ایئرپورٹ پر اتارلیا گیا

اسلام آباد: ملتان سے جدہ جانےوالے قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کے...
شائع 23 دسمبر 2021 11:41am

اسلام آباد: ملتان سے جدہ جانےوالے قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کے طیارے میں فنی خرابی پیدا ہوگئی، جس پر طیارے کو مسقط ایئرپورٹ پر اتارلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق بوئنگ 777طیارے کے ملتان ایئرپورٹ سے اڑان بھرنے کے کچھ دیر بعد ہی کارگو گیٹ کے وارننگ الارم بجنا شروع ہو گئے جس پر جہاز کے کپتان نے مسقط ایئرپورٹ کے ایئرٹریفک کنٹرولر سے رابطہ کیااور لینڈنگ کی اجازت مانگی، اجازت ملنے پر طیارے کو مسقط ایئرپورٹ پر بحفاظت اتار لیا گیا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق مسقط ایئرپورٹ پرکارگوگیٹ پرمسئلہ آنے سے الارم بجنا شروع ہوئے،7 ٹن کے قریب کارگو اور مسافروں کا سامان آف لوڈ کردیا گیا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق طیارے کو حفاظتی اقدامات کے تحت مسقط ایئرپورٹ اتارا گیا، طیارے کی مکمل جانچ اور کلیئرنس ہونے کے بعد پرواز کو جدہ کیلئے روانہ کردیا گیا۔

اسلام آباد

PIA Flight