Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

الیکشن کمیشن نے سینیٹر فیصل واوڈا نااہلی کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا

فیصل واوڈا کے وکیل نے ان کا امریکا میں پیدائش کا سرٹیفکیٹ جمع کرادیا۔
شائع 23 دسمبر 2021 11:37am

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کےسینئر رہنماء اور سینیٹر فیصل واوڈا نااہلی کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔

الیکشن کمیشن میں تحریک انصاف کے سینئر رہنماء اور سینیٹر فیصل واوڈا کیخلاف نااہلی کی درخواستوں پرسماعت ہوئی۔

فیصل واوڈا کے وکیل نے ان کا امریکا میں پیدائش کا سرٹیفکیٹ جمع کراتے ہوئے بتایاکہ فیصل واوڈا پیدائشی طور پر امریکی شہری ہیں، کاغذات نامزدگی جمع کروانے سے قبل غیرملکی پاسپورٹ منسوخ کروادیا تھا۔

چیف الیکشن کمشنر سکندرسلطان راجہ نے پوچھا کہ کیا پاسپورٹ منسوخ ہونے سے شہریت بھی ختم ہو جاتی ہے؟ ۔

وکیل نے بتایاکہ دوہری شہریت کے حامل افراد کو نائیکوپ ملتا ہے، شناختی کارڈ نہیں، نادرا نے29 مئی 2018 کو فیصل واوڈا کانائیکوپ منسوخ کرکے شناختی کارڈ جاری کیا۔

سینیٹر فیصل واوڈا نے نادرا کا پاکستانی شہری ہونے کا سرٹیفکیٹ بھی پیش کردیا۔

جس پر چیف الیکشن کمشنرنے کہاکہ دیکھنا ہوگا کہ نادرا ایسا سرٹیفکیٹ جاری کر بھی سکتا ہے یا نہیں؟ ۔

فیصل واوڈا نے کمیشن کو بتایاکہ گاڑیوں کا شوق ہے اس کی ساری معلومات ہیں تاہم بطور امیدوار قومی اسمبلی مجھے قانون کا اتنا علم نہیں تھا، بلاوجہ گھسیٹا جا رہا ہے ۔

دلائل مکمل ہونے پر الیکشن کمیشن نے سینیٹر فیصل واوڈا نااہلی کیس کا فیصلہ محفوظ کر لیا۔

ECP

اسلام آباد

Sikandar Sultan Raja

Faisal Wada

Senator

cheif election commisioner