Aaj News

اتوار, دسمبر 29, 2024  
26 Jumada Al-Akhirah 1446  

سال 2021 پاکستان ٹیسٹ ٹیم کیلئے کیسا رہا؟

لاہور:سال 2021پاکستان ٹیسٹ ٹیم کیلئے شاندار رہا، قومی ٹیم نے سال...
شائع 23 دسمبر 2021 10:21am

لاہور:سال 2021پاکستان ٹیسٹ ٹیم کیلئے شاندار رہا، قومی ٹیم نے سال بھر میں کھیلے جانے والے 9 ٹیسٹ میچز میں سے 7میں کامیابی سمیٹی، عابد علی ٹاپ اسکورر جبکہ شاہین شاہ آفریدی نے سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کیں۔

قومی شاہینوں نے سال 2021ء میں مجموعی طور پر 9 ٹیسٹ میچز کھیلے جن میں سے 7ٹیسٹ میچز میں کامیابی سمیٹی جبکہ نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز سے شکست کھائی۔

اوپننگ بلے باز عابد علی نے 2سنچریوں اور 2نصف سنچریوں کی مدد سے سب سے زیادہ 695 سکور کئے۔

فواد عالم 571 رنز کے ساتھ دوسرے، اظہر علی549 رنز بنا کر تیسرے، محمد رضوان 455 رنز کے ساتھ چوتھے جبکہ کپتان بابر اعظم 416 رنز کے ساتھ پانچویں نمبر پر رہے۔

فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے 9 ٹیسٹ میچوں میں 47 کھلاڑیوں کا شکار کیا، آل راونڈ حسن علی نے 8میچوں میں 41، نعمان علی نے 7 ٹیسٹ میچوں میں 19 جبکہ ساجد خان نے 4ٹیسٹ میچوں میں 18 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

وکٹوں کے پیچھے محمد رضوان نے 27 شکار کئے جس میں 26 کیچ اور ایک سٹمپ شامل ہے۔

lahore