Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

پشاور سے اسلام آباد موٹروے دھند کے باعث بند، گاڑیوں کی لمبی قطاریں

پشاور: پشاور سے اسلام آباد موٹروے دھند کے باعث بند کردیا گیا،...
شائع 23 دسمبر 2021 10:13am

پشاور: پشاور سے اسلام آباد موٹروے دھند کے باعث بند کردیا گیا، گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

پشاور میں خشک سردی کے باعث شدید دُھند کا راج ہے، پشاور سے اسلام آباد موٹروے ایم 1 کو دُھند کے باعث بند کردیا گیا، ایمبولینسز سمیت گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔

کوئی نوکری تو کوئی دُکان پر جانے کیلئے لیٹ ہوتا رہا، شہریوں کا کہنا تھا کہ دُھند کے باعث موٹروے کی بندش معمول بن چکی ہے۔

موٹروے حکام نے شہریوں سے دُھند میں گاڑی آہستہ چلانے اور لائٹس جلانے کی اپیل کردی۔

اسلام آباد

fog

moterway

peshawar